29 اپریل، 2007، 10:22 PM

نوری المالکی کی صدر احمدی نژاد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

ایران نے عراق کے موضوع پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ایران نے عراق کے موضوع پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے آج بعد از ظہر ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس کے بعد ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کی سربراہی میں ایک وفد کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والےاجلاس میں بھیجنےپر اتفاق کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے آج بعد از ظہر ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس کے بعد ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کی سربراہی میں ایک وفد کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والےاجلاس میں بھیجنےپر اتفاق کیا ہےایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کی سربراہی میں ایران کا وفد عراق کے موضوع پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا صدر نے کہا کہ عراق میں امن و سلامتی بر قرار کرنے کے لئے ایران ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہے عراقی وزیر اعظم نے ایرانی عوام اور حکومت کے مخلصانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا

News ID 478155

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha